مسلم لیگ ن ویمن ونگ پنجاب محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی “پاکستان تربیت عام ٹیم” کے وفد سے ملاقات

Spread the love

اہیوال ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر چئیر پرسن امید صبح و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ویمن ونگ پنجاب محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی “پاکستان تربیت عام ٹیم” کے وفد سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے پاکستان تربیت عام ٹیم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ملک شوکت علی خان داؤدزئی سے سے آج 23 مارچ قرارداد پاکستان کے حوالے سے ملاقات کی اور امید صبح کے پلیٹ فارم سے پاکستان تربیت عام ٹیم کے نوجوانوں اور عہدے داروں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر محترمہ کا کہنا تھا کہ
23 مارچ 1940ءہماری تاریخ کا وہ خوبصورت یاد گار اور روشن دن ہے جسے کوئی ذی شعور پاکستانی خواہ کسی مذہب سے بھی تعلق رکھتا ہو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا ، نوشتۂ تقدیر میں مملکت خدا داد خطۂ پاک سر زمین (پاکستان )کے وجود کا جو رب کائنات نے فیصلہ لکھ رکھا تھا ، وہ در اصل 23 مارچ کے دن اللہ تعالیٰ نے مسلمانان ہند کی تقدیر بدلنے کی نوید کا مظہر بنا کر دکھا یا تھا، ہم پاکستانی عوام اس مبارک دن کو قرار داد یوم پاکستان کے نام سے یاد کرتے ہیں اور ہر سال تمام محب وطن ، فدایان پاکستان اس عظیم دن کو انتہائی محبت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
ڈاکٹر ملک شوکت علی خان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن درحقیقت پاکستان بنانے والے اور قربانیاں دینے والوں اور اہل وطن کیلئے تجدید عہد و وفا کا دن ہے ،یہ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال کی جماعت نے قرار داد پاکستان منظور کی گئی، قرارداد پاکستان کا نام قراداد لاہور تھا لیکن متعصب ہندو پریس نے از خود اس قرار داد کو قراردادِ پاکستان کہنا شروع کردیا۔ 23مارچ کا دن ہمارے مشاہیر کی جد و جُہد آزادی اور رات دن کی بے پناہ تکالیف دہ قُربانیوں کے صلہ میں ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بہترین تحفہ اور ہدیہ ہے۔
ڈاکٹر ملک شوکت علی کی بات کو سراہتے ہوئے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ وہ پاکستان تربیت عام ٹیم کے ساتھ جلد ہی ایک بہت خوبصورت سیمنار کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں، اس سیمنار کا مقصد نوجوانانِ ملت کو وطن عزیز کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر پاکستان تربیت عام ٹیم کے صدر جہانگیر خان میانی اور سیکرٹری اطلاعات عامر خان میانی بھی موجود تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں