ساہیوال کی فضا میں آلودگی ہی آلودگی شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

Spread the love

ساہیوال سے (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل)

محکمہ ماحولیات ساہیوال کی ملی بھگت


تفصیلات کے مطابق ساہیوال لاہور روڈ عارف روڈ پاک پتن روڈ غلہ منڈی یوسف والا پاپڑ بنانے والی فیکٹریاں چاولوں کی پھک مختلف فیکٹریوں سے نکلنے والاتفصیلات کے مطابق کیمیکل والا دھواں فضا میں شامل ہونے لگا جس سے فضا میں آلودگی آلودگی ہونے لگی ساہیوال کے شہری سانس اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ محکمہ ماحولیات ساہیوال کے اعلی افسران منتھلیاں لے کے نیند خرگوش کے مزے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے اور دوسری جانب ساہیوال ضلعی انتظامیہ بھی سب اوکے کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف ساہیوال کے مظلوم شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمشنر ساہیوال ڈویژن بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کرپٹ اور نااہل محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں نوکری سے فارغ کیا جائے اور تمام دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے نے بند کیا جائے تاکہ ساہیوال کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم ہو سکے اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں