ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کہا ہے کہ کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے اور اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے

Spread the love

ساہیوال(  چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے اور اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے،بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے جو پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں،ضلعی انتظامیہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنائے گی تا کہ وہ اپنی مذہبی رسومات خوش اسلوبی سے ادا کر سکیں -انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایسٹر کے موقع پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او صادق بلوچ، اے ڈی سی جی نعمان افضل اور سی او میونسپل کارپوریشن کاشف محمودسمیت مسیحی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ اسلام نے سب سے زیادہ اقلیتوں کے حقوق پر زور دیا ہے اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحی بھائیوں کے مذہبی تہواروں پر انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جو گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں وہ قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ مل کر ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی مذہبی رسومات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے مسیحی برادری کو یہ بھی یقین دلایا کہ ایسٹر کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور چرچز کے قریب خراب سٹریٹ لائٹس بھی فنگشنل کروا دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں