کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اس کو مذاق مت سمجھیں بلکہ احتیاط کریں، میڈیکل سپریڈنٹ سید شہباب عالم

Spread the love

گوجرہ(اردو گلوبل نیوز ) ملک بھر میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود شہر بھر میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی شہریوں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ کے ایم ایس ڈاکٹر سید شہباب عالم نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کو پیغام دیا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کریں جس پر ہر شہری پر لازم ہے کہ اپنے ہاتھوں کو صابن سے 20 سیکنڈ تک دھوئیں اور سنیٹائیزر کا استعمال یقینی بنائیں کورونا وائرس ایک مہلک وباء ہے اس کو احتیاط سے ہرایا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں