ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنرمحمداویس ملک نے کہاہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اساتذہ دور حاضرکے جدیدطریقہ تدریس اختیارکریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ عملی تربیت سے حاصل کی گئی بہترمہارت اورسرگرمیوں پر مبنی موثرطریقہ تدریس اختیارکرکے طلباء کو جدیدتعلیم سے آراستہ کریں تاکہ بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی بڑھے-ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں منعقدہ کوالٹی ایجوکیشن انہینسمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوآفیسرایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹرمحمدارشد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری)خادم حسین موہل سمیت ڈپٹی ڈی ای اوزاوراساتذہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی -انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم ہی سکولوں میں انرولمنٹ اورطلباء کی تعدادبرقراررکھنے کی بنیاد ہے-سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشدنے کہاکہ کوالٹی ایجوکیشن ہمارامشن ہے فروغ تعلیم سے ہی پائیدارترقی کاحصول ممکن ہے سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے-
