ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال راے خضرحیات انجم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال راے خضرحیات انجم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے جن کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے اور ٹریفک کے نظام میں نظم و ضبط نظر آئے۔اسی سلسلہ میں ساہیوال میڈیکل کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یسین انجم، محمد شکیل اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلباء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے وطن کا مستقبل ہیں اس لیے آپ کی سڑکوں پر سیفٹی ہمارا اولین فرض ہے لہذا آپ کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروا کر حادثات سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو اپنی عادت بنائیں۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی ہرگز مت چلائیں۔اسی طرح مہذب اور پڑھی لکھی قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آپ ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کریں ۔اس کے علاوہ پولیس ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے بارے میں بھی تفصیل سے بریف کیا۔انتظامیہ میڈیکل کالج اور طلبہ و طالبات نے ڈی پی او ساہیوال اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا یہ بہت ہی اچھا اور احسن اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں