ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:پولیس تھانہ فرید ٹاؤن کی کاروائی عید پر فروخت کے لیے شیشہ سموکنگ کا سامان برآمد
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایچ اوتھانہ فرید ٹاون عامر فاروق ،سب انسپکٹر قمر عباس نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے عید پر فروخت کے لیے شیشہ فلیور اور شیشہ سموکنگ کا سامان بیچنے والے ملزم کو گرفتار کر کے سموکنگ کا سامان برآمد کر لیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
