ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ظہور احمد نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کے لئے سبزی و فروٹ منڈی چیچہ وطنی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔ انہوں نے پیاز، ٹماٹر، ادرک اور آلو کے نرخ کی خصوصی پڑتال کروائی۔ انہوں نے اشیاء صرف کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے موثر میکانزم پر کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں کم نرخ کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین کو ہر صورت ہونا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے منڈی میں صفائی کا بھی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ بعدازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت 107/7Rتحصیل چیچہ وطنی کا بھی دورہ کیا اور سروس ڈلیوری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور عملہ کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ آنے والے مریضوں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں اور انسانی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا مریضوں کوعلاج معالجے اور مفت ادویات کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
