تھانہ سٹی ساہیوال کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:

تھانہ سٹی ساہیوال کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
6 کس جواری،شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار

ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت ساہیوال پولیس جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے کوشاں۔
ایس ڈی پی او سٹی سرکل مہر محمد یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جہاز گراؤنڈ کے علاقہ سے جواء کے اڈہ پر کارروائی کرتے ہوئے 6 کس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پابند سلاسل کیا۔ ایک اور کاروائی کے دوران ایک ملزم سے ناجائز اسلحہ ریوالور 32 بور برآمد کر لیا۔ اسکے علاوہ ملزم کاشف علی سے 9 لیٹر شراب برآمد کرکے پابند سلاسل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں