ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: چیچہ وطنی ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کے حکم پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلیے ایس ایچ او سٹی مرزا اسلم کا شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گشت اور مختلف مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی مرزا اسلم کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی نوسر باز اور ڈکیت گینگ سرگرم ہوجاتے ہیں ان کو لگام ڈالنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنائے گے میرے تمام بیٹ افسران پیٹرولنگ کررہے ہیں عوام بھی مشکوک افراد و دیگر جرائم پر نظر رکھیں اور سٹی پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ہم امن و امان کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوں۔
