ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسررائے خضرحیات انجم نے کہا ہے.کہ ای چالان سسٹم نے عوام کو بنکوں کی لمبی لائنوں سے نجات دلا دی

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ٰڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسررائے خضرحیات انجم نے کہا ہے.کہ ای چالان سسٹم نے عوام کو بنکوں کی لمبی لائنوں سے نجات دلا دی ہے۔ای چالان سسٹم ایک انقلابی قدم ہے.عوام اس سے استفادہ حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای چالان سسٹم سے متعلق آگاہی مہم کے دوران ٹرانسپورٹرز اور عام عوام میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈٖی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب اور ڈی پی اوصادق بلوچ کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ آگاہی مہم کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے ہوئے ہے.جس میں سب سے زیادہ زور اس وقت ای چالان سسٹم پر دیا جا رہا ہے. تاکہ عوام کو اس کی سمجھ آجائے.اور وہ اس استفادہ حاصل کرتے ہوئے سہولت کے ساتھ اپنے موبائل فون سے ہی اپنا چالان ادا کر دیں،انہوں نے کہا کہ اس سسٹم نے عوام کو چالان کی ادئیگی کے لیے بنکوں کی لمبی لائنوں سے نجات دلا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں.اور رمضان شریف کے بعد اس کا دائرہ کار اور بھی وسیع کر دیا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے پمفلٹ تقسیم کیے اور لیکچر بھی دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں