کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہ

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر کے علاوہ اے ڈی سی جی نعمان افضل اور محکمہ خوراک کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 4 لاکھ 7 ہزار 289 میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا تھا جس میں ضلع ساہیوال کا ایک لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن،ضلع اوکاڈہ ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن اور ضلع پاک پتن کا 77ہزار289میٹرک ٹن گندم شامل ہے جس کےلئے ساہیوال میں 20،ضلع اوکاڑہ میں 15 اور پاک پتن میں 8 سنٹرز قائم کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن سے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار میڑک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے جو کل ھدف کا 73 فی صد ہے۔ ایک لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کا باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جو کہ کل ٹارگٹ کا97.5فی صد ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن سے اب تک ایک لاکھ16ہزار587میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے اس طرح ٹارگٹ کا 77.7فی صد مکمل ہو چکا ہے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے تمام مراکز خریداری گندم کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ خریداری مہم کو تیز کیا جائے تاکہ ھدف حاصل ہو سکے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال اور پاک پتن میں کٹائی کا عمل سو فیصد مکمل ہو چکا ہےجبکہ ضلع اوکاڑہ میں اب تک 97فی صد کٹائی ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں