ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت کرائم میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت کرائم میٹنگ کا انعقاد
مجرمان اشتہاریوں و قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
ایس ایچ اوز صاحبان کار کردگی بہتر کریں ناقص کار کردگی پر فوری تبدیل کر دیا جائے گا
زیر تفتیش اور قتل و سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کر کے جلد از جلد یکسو کیا جائے

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے اپنی زیر قیادت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان ضلع ہذا نے شرکت کی۔
کرائم میٹنگ میں قتل وسنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات زیر بحث آئے جس پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ جن مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری بقایا ہے ان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کیا جائے۔
آئی جی پنجاب جناب سردار علی خان کی طرف سے جاری کردہ مہم متعلق گرفتاری مجرمان اشتہاری کو مزید تیز کیا جائے۔
پینڈنگ درخواست ہائے کو ایس او پی کے مطابق اندر معیاد حقائق پر یکسو کریں۔
اور پینڈنگ چالان کو سینٹ اپ کروائیں ۔
گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ منظم جرائم کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون عمل میں لایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز صاحبان اپنی کار کردگی بہتر کریں نہیں تو فوری تبدیل کر دیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں