ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف
چیچہ وطنی
پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ ڈرائیور ارشد زخمی۔ تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل۔
اوکانوالہ بنگلہ پولیس سنگین واداتوں میں ملوث گینگ کی اطلاع پاکر شرمندہ روڈ پر پہنچی تو ملزمان پہلے سے 2 گاڑیوں میں موجود تھے جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔
ملزمان بھتہ خوری ۔ قبضہ مافیا ۔ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ھیں ۔
تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 263/22 پولیس کی مدعیت میں درج ۔
ملزمان میں عطاء بلوچ ۔ معظم شاہ۔ شہباز ۔ سبطین عرف پھینا۔ اقبال عرف بالی ملکا ۔ انجم اقبال 2 نامعلوم ملزم شامل ہیں ۔
شہری حلقوں نے ڈی پی اوساہیوال صادق بلوچ ۔ آر پی او ساہیوال ۔ معین مسعود ۔ سے خوف کی علامت گینگز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
