چیچہ وطنی تعزیتی ریفرنس

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:
بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے صدر چوہدری سجاد اقبال گجر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بار کے فوت شدہ ممبران چوہدری محمد غفران گجر ایڈووکیٹ چوہدری پرویز اقبال چدھڑ ایڈووکیٹ رانا اعجاز احمد خاں ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا خشکی سعادت چوہدری بشیر احمد ضیاء ایڈووکیٹ نے حاصل کی نعت رسول مقبول کی سعادت چوہدری تجمل حسین چدھڑ ایڈووکیٹ نے حاصل کی تعزیتی ریفرنس سید وحید حسین شاہ ایڈووکیٹ نے پیش کیا معروف شاعر و تجزیہ نگار چوہدری امان الحق بٹ ایڈووکیٹ نے مرحومین کی یاد میں اپنا کلام پڑھا مہر نوشیر خان کاٹھیہ ایڈووکیٹ نے مرحومین کی باتیں سنا اور ان کے ساتھ گزرا ہوا وقت یاد کرکے شرکاء کو غمگین کر دیا تعزیتی ریفرنس سے چوہدری عبدالرزاق ایڈووکیٹ محمد منیر انصاری ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے خطاب کیا تعزیتی ریفرنس میں حیدر علی عارف ایڈیشنل سیشن جج۔ محمد شفیق ایڈیشنل سیشن جج ۔ محمد اجمل خان وٹو۔ شہزاد اسلم بھٹی۔ آفتاب احمد۔ سید تہذیب الحسن نقوی سول ججز اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار محمد عاصم جیلانی ڈھلوں ایڈووکیٹ نے ادا کئے آخر میں مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کروائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں