ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال رائےخضرحیات انجم نے ٹرانسپورٹرحضرات سے اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف)امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال رائےخضرحیات انجم نے ٹرانسپورٹرحضرات سے اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے ایکسیڈنٹ جس میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا اس کے بارے تشویش کا اظہار کیا اور ٹرانسپورٹرز کو اس بات کی تنبیع کی کہ تمام تر ڈرائیور ان کے پاس دوران ڈرائیونگ PSV لائسنس ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ روٹ پرمٹ،فٹنس سرٹیفکیٹ و دیگر ضروری کاغذات بھی موجود ہونے چاہئیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ ڈی ٹی او ساہیوال کا مزید کہنا تھا کے تمام ڈرائیور ان کا ڈرگ ٹیسٹ کسی بھی منظور شدہ لیبارٹری سے کروا کر ایک ہفتہ کے اندر دفتر ڈی ٹی او معرفت ریڈر میرے پیش کریں علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کے گزشتہ روز ہونے والے ناخوشگوار واقعہ سے ورثاء کے غم میں برابر شریک ہیں دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے ڈی ٹی او ساہیوال کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ار ٹی اے سیکرٹری وأصف یاسین بھی موجود تھے بعد ازاں DTO ساہیوال نے اپنے ٹریفک سٹاف اور چالانگ افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں کہ PSV ڈرائیور ان کی کسی قسم کی وائلیشن برداشت نہیں کی جائے گی غفلت لاپروائی برتنے والے ڈرائیور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ترجمان ٹریفک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں