گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر بلدیہ عظمیٰ ڈاکٹر مشتاق عالم کا بغیر مہر گوشت فروخت کرنے پر قصائی کے خلاف کاروائی، گوشت کو قبضے میں لیکر تلف کردیا، اور قصائی بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ دی کہ آئندہ ایسی غیر قانونی اقدام کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ بندہ جیل اور دکان سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے کا بھی اطلا ق کیا جائے گا۔ شہر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دونگا، گوشت کے نام پر بغیر مہر کے فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مخبر کی اطلاع پر میٹ انسپکٹر مشتاق عالم نے میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان اور بلدیہ فورس کے ہمراہ سبزی منڈی قصائی کے دکان پر چھاپہ مار کر ایک من سے زائد باسی اور بغیر ڈاکٹر کے مہر کے گوشت کو قبضے میں لیکر قصائی پر جرمانہ اور گوشت کو قبضے میں لیکر تلف کردیا۔ واضح رہے کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے میونسپل حدود میں میٹ انسپکٹر کے مہر، اجازت اور باسی گوشت کے فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ جمعرات کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ عوامی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
