کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا اراضی ریکارڈ سنٹر، ای خدمت مرکز اور قیوم ہسپتال کا اچانک دورہ

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا اراضی ریکارڈ سنٹر، ای خدمت مرکز اور قیوم ہسپتال کا اچانک دورہ، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجودسائلین اور مریضوں سے مسائل معلوم کئے اور فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال بھی ان کے ہمراہ تھے۔قیوم ہسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات لیں۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور لواحقین سے فری ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلیوری مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عام آدمی کو بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بعدازاں انہو ں نے ای خدمت مرکز فرید ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز میں قائم کئے گئے مختلف کاونٹرز کا وزٹ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات لیں۔انچارج ای خدمت مرکز کیپٹن (ریٹائر) مدثر منظور نے کمشنر ساہیوال سلوت سعید کو بتایا کہ ای خدمت مرکز پر شہریوں کی سہولت کے لیے 134 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ا ی خدمت مرکزسے نادرا کے نئے شناختی کارڈ کا اجراء، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ، شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، اور جووینائیل کارڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کمشنر سلوت سعید نے ای خدمت مرکز پر آئے سائلین کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر ساہیوال کا بھی اچانک دورہ کیا اور سنٹر پر آئے سائلین کے مسائل سنے۔ انہوں نے فردات، انتقالات،رجسٹریوں کی نقول کے اجراء کا جائزہ لیااور سنٹر عملہ کو شہریوں کی مطلوبہ دستاویزات مقررہ وقت کے اندر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ارضی ریکارڈ سنٹرز پر عوامی شکایات کافوری ازالہ کیا جائے اور رشوت وصولی کی شکایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں