گورنمنٹ کے منصوبہ ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت ڈرائیونگ سکول میں داخلے ایک اچھا اقدام ہے

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) گورنمنٹ کے منصوبہ ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت ٹریفک پولیس پنجاب اور ٹیوٹا پنجاب کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال میں قائم ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے موٹر کار اور ایل ٹی وی کے شروع ہونے والے نئے بیچ کے طلباء و طالبات کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال رائے خضرحیات انجم نے ویلکم کرتے ہوئے ان کے ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے کے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ جو کچھ ان کو یہاں پر پڑھایا اور سکھایا جائے گا وہ ساری زندگی ان کے کام آئے گا کیونکہ ہم نے یہاں پر انتہائی قابل اور تجربہ کار سٹاف تعینات کیا ہوا ہے جوکہ انکو نا صرف ٹریفک قوانین،روڈ سائنز،گاڑی کے متعلق مکمل معلومات دینگے بلکہ ڈرائیونگ بھی سکھائیں گے تاکہ وہ ایک اچھے اور ماہر ڈرائیور بن سکیں۔ لہذا آپ لوگ ادارے کے ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت کے ساتھ سیکھیں تاکہ جب میں آپ کا امتحان لوں تو سب پاس ہوں۔پاس ہونے والے طلباوطالبات کو نہ صرف سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے بلکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنائے جائیں گے۔ مزیدٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر بھی دیا۔اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ سکول محسن خاں اور یاسر عرفات محمد وسیم اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یاسین انجم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں