گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمو ر نے نوپورہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے نوپورہ بسین کو درپیش مسائل کے حل اور ترقی کیلئے کردار اداا کرونگا نوپورہ کی ترقی سے وہاں کے رہائشی عوام کی معیار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے نوپورہ گلگت کا قدیم علاقہ ہونے کی وجہ سے اسکی اہمیت زیادہ ہے مگر افسوس کی بات ہے ناگزیر وجوہات کی بنا پر نوپورہ کی ترقی رک گئی ہے اور نوپورہ گلگت کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے میری کوشش ہوگی کہ نوپوہ کے عوام کو جدید دور سے ہم آہنگ بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کروں،اس کے علاوہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ عمائدین کے ساتھ ملکر کام کرے گی صاف پینے کے پانی کی فراہمی، معیاری تعلیم، بنیادی صحت،رابطہ سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کے نظام اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی سمیت تجاوزات، زمینوں کے انتقالات اور آبادی دہ جیسے پیچیدہ مشکلات کے حل کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرونگا، نوپورہ میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا دائرہ اختیار بڑھادیں گے انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں متعلقہ ادارے نوپورہ کے عوام کیلئے اچھے ترقیاتی منصوبے لیکر آرہے ہیں ان ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل سے نوپورہ کی پسماندگی دور ہوگی،اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دورازے کھلے ہیں آپ دفتر ی اوقات میں کسی بھی وقت میرے پاس آسکتے ہیں، آ پ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے بھی بات کرونگا نوپورہ عوا م اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، بلدیہ عظمیٰ کے کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد،نمبردار حلقہ افتخار حسین، لائن ڈیپارٹمنٹس، بلدیہ عظمیٰ، گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، محکمہ ورکس، واٹر اینڈ پاور، محکمہ صحت، سول سپلائی، واسا،محکمہ تعلیم کے آفیسران وریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور عمائدین نوپورہ کے ساتھ وقتا فوقتا ملاقات بھی کرونگا۔ نوپورہ کے عمائدین پر مشتمل کمیٹی بنائیں، کمیٹی میرے ساتھ رابطے میں رہے اس سے قبل نوپورہ کے رہائشیوں اور عمائدین اور جوانوں نے نوپورہ کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور یگر سرکاری اداروں کے سربراہان سے سوالات کئے۔ ایڈ منسٹریٹر امیر تیمور نے فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ آفیسران کو احکامات بھی د ئے۔ بعد ازاں زمہدار اداروں کے آفیسران نے موضع نوپورہ کے درینہ مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کھلی کچہری کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے نوپورہ موضع کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور سہولیات کے فراہمی کے سلسلے میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کاانعقاد کیا تھا۔ نوپورہ کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنرگلگت امیرتیمور اور انکی ٹیم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
