گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمو ر نے کہا کہ شہر کے سڑکوں پر جان بوجھ کر تعمیراتی میٹرئیل رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، روڈ گاڑیوں کے استعمال کیلئے ہے مین شاہراہوں کا حلیہ بگاڑنے والوں کونہیں بخشیں گے شہر کی خوبصورتی کیلئے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کے روز سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین کے جانب سے شاہراہ قائد اعظم پر تعمیراتی میٹرئیل ہٹانے کے بعد رپورٹ دیتے وقت کیا۔ اس موقع پر سیکٹرمجسٹریٹ عالم حسین نے اسسٹنٹ کمشنرگلگت امیر تیمور کو تجاوزات کے خلاف کی جانے والی کاروائی کا تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں اور مصروف ترین شاہراہوں پر تجاوزات کرنے اوربلڈنگ مٹیرئیل رکھنے والے درجنوں مالکان اور تاجروں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں تاجروں کو نوٹس کے ذریعے خبردار کیا جارہا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں فٹ پاتھ کو واگزار کریں، جبکہ مین شاہرہوں پر تعمیراتی مٹیرئیل رکھنے سے اجنتاب کریں۔ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے سوموارکے روز جار ی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دے دیں۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیرتیمور اپنی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی تیز کردیں ہیں
