گلگت (پ ر) مہنگا گوشت فروخت کرنے پر قصائیوں کی شامت آگئی، عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے قصائیو ں کے دکانوں پر چھاپے، 03 قصائیوں پر بھاری جرمانے عائد، اور کئی کو آئندہ محتاط رہنے کا نوٹس دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز عوامی شکایات پر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیرتیمور کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میٹ انسپکٹر ڈاکٹرمشتاق عالم نے میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان اور ایم سی فورس کے جوانوں کے ہمراہزبرست کریک ڈاون کرتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کرنے پر درجنوں قصائیوں کے خلاف کاروائیاں کیں، جرم ثابت ہونے پر 03 قصائیوں پر بھاری جرمانے اور ثبوت نہ ملنے پر دیگر کو آئندہ محتاط رہنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر میٹ انسپکٹر نے قصائیو ں کو خبردار کیاکہ طوفان مہنگائی کے شکار مجبور عوا م کو دھوکہ بازی سے لوٹنے کی کوشش کی گئی تو سخت کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل لائسنس کینسل اور قصائیوں کو جیلوں کی سزادی جائے گی چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی امیر تیمور کے حکم پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والو ں، سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرو ل ایکٹ کے تحت سزائیں دیں گے
