جرائم کے خاتمہ کے لیےتمام تر وسائل بروئےکارلائیں گے،آر پی او ساہیوال

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ۔جرائم کے خاتمہ کے لیےتمام تر وسائل بروئےکارلائیں گےآئندہ دنوں میں جرائم میں مزیدکمی دیکھیں گے آر پی و ساہیوال چوہدری طیب حفیظ چیمہ،جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہو نگےآر پی او ساہیوال چوہدری طیب حفیظ چیمہ۔ڈکیتی ، رابری ، سرقہ وہیکل اور سرقہ مویشی اور چوری کے97مقدمات ٹریس 139 ملزمان گرفتار۔53 لاکھ سے زائد نقدی ،کل 1کروڑ 84 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔سرقہ مویشی کرنے والا عمران عرف مانی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 5 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔کل1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد مالیت کے برآمدہ مال مسروقہ میں53لاکھ نقدی،22 عدد موٹر سائیکل ، 3 کاریں ،1 ٹریکٹر ،1 عدد ڈالا ،3 عدد بھینسیں ، 5 عدد بچھڑے ،4 عدد بیل ، 21 عدد بکرے ، 10 من مکئی ، الیکٹرک موٹر 4 عدد ،پلیاں ٹیوبویل ،سیلنگ فین ، طلائی زیور ،7 عدد موبائل فون معہ متعدد ناجائز اسلحہ برآمد: تفصیلات کے مطابق آرپی او ساہیوال چوہدری طیب حفیظ چیمہ نے پولیس لائن ساہیوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کے ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت ، ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شاہدہ نورین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے ماہ اپریل اور مئی کے ابتدائی 15 دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرقہ مویشی کرنے والے عمران عرف مانی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد بچھڑے ،1 عدد راس بھینس کل مالیتی 530000اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔جبکہ 97 مقدمات جن میں ڈکیتی و رابری، سرقہ وہیکل، سرقہ مویشی اور چوری کے مقدمات شامل ہیں کو ٹریس کر کے 139ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضہ سے53 لاکھ سے زائد نقدی ، 22 عدد موٹر سائیکل ، 3 عدد کاریں ، 1 عدد ٹریکٹر ،1عدد ڈالا ،3عدد رکشے، 21 عدد بکریاں ، 4 عدد بیل ، 5 عدد بچھڑے ، 10 من مکئی، لکڑیاں ، الیکٹرک موٹر4 عدد ، جنریٹر1 عدد ، پرفیوم ، گھڑیاں ، تار، سیلنگ فین ،ٹیوب ویل پلیاں 4 عدد اور 7 عدد موبائل فون کل مال مسروقہ مالیتی 1 کروڑ84 لاکھ سے زائد برآمد کر لیا جبکہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ37 عدد پسٹل ،2 عدد رائفل اور 6 عدد بندوق بھی برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا آئندہ آنے والے دنوں میں جرائم میں مزید کمی دیکھیں گے اور جرائم پیشہ افراد جلد سلاخوں کے پیچھے ہو نگے۔آخر میں انہوں نےمدعی مقدمات کو برآمدہ مال مسروقہ ان کے حوالےکیا۔۔علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں