ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: رانا مقصوداحمدڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ساہیوال کا دورہ چیچہ وطنی
نواحی گاؤں 38/12L اور 36/12L میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور زمینداروں کو موقع پر کپاس کی بہتر نگہداشت کے حوالہ سے سفارشات دیں..
تفصیلات کے مطابق رانا مقصوداحمدڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ساہیوال نے ہمراہ احمدسعدزراعت آفیسر (توسیع) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 36/12L میں واقع میاں محمد اسلم کے کپاس IPM پلاٹ کا معائنہ کیا اور پلاٹ میں لگائے گئے کرائسوپرلا اورٹرائیکوگراما بائیوکارڈز کا مشاہدہ کیا اس موقع پر زمیندار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست کیڑے تعداد میں کم لیکن افادیت کے لحاظ سے دشمن کیڑوں کا قلع قمع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں مزید بائیو کارڈ کے استعمال سے کیمیائی زہروں کا استعمال بھی کم ہوتا ہے جس سے زمیندار کافی ایکڑ منافع بھی بڑھتا ہے۔۔
مزید انہوں نے 38/12L میں دوران وزٹ رانا جاوید کو سفارشات دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ میں دو بار فصل کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ لازما کریں اور کھاد پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں بہتر فروٹنگ اور پیداوار کے لیے پوٹاش کھاد کا استعمال ضرور کریں اور جڑی بوٹیوں کے بروقت کنٹرول کو یقینی بنائیں
