ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ہڑپہ۔رات تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کے ساتھ مقابلے جس میں ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم چوہدری اللہ دتہ اور ان کی ٹیم نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو جہنم واصل کردیا جس سے اہلیان علاقہ نے پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مگر اس کاروائی میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کا گزشتہ روز ہڑپہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے مقامی پولیس ہڑپہ اور ٹاؤٹ مافیا نے پورے منظم طریقے سے مس گائیڈ کرکے ہڑپہ میں ہونی والی ڈکیتی کی واردات کو بس پشت ڈالنے کی ناکام کوشش کی جس سے عوامی وسماجی حلقوں سمیت شہید کے ورثہ اور ڈکیتی کے متاثرین میں بد اعتمادی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے پولیس تھانہ ہڑپہ اس قتل اور ڈکیتی کی واردات کو کسی دوسرے جرائم پیشہ عناصر کے کھاتے میں ڈال کر بری ذمہ ہونے کی ناکام کوشش کرنے کے بجائے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں بھی منطقی انجام تک پہنچانے کی تگ دو کرتے ہوئے اپنی زمہ داری کا مظاہرہ کرے
