امیر تیمور نے کہا کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث سیاحوں کی ایک بڑی تعداد گلگت کا رخ کررہی ہے

Spread the love

گلگت(پ ر) ایڈ منسٹریٹربلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے کہا کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث سیاحوں کی ایک بڑی تعداد گلگت کا رخ کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ علاقائی روایات کے مطابق مہمان سیاحوں کو خوش آمدید کہیں،سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بدھا شوٹی نوپورہ، کارگاہ ، جوٹیال نالا، جانے والے سیاحوں کو معلوماتی لٹریچر کے ذریعے مائل کیا جائیگا اس کیلئے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے معلوماتی لیٹریچر کے ذریعے معلومات دی جائیں گی۔ سیاح ہمارے مہمان ہیں ہم چاہتے ہیں واپس جاتے ہوئے مثبت تاثرات لیکر جائیں، علاقہ جتناخوبصورت ہے اس سے کہیں زیادہ یہاں کے لوگ اچھے ہیں امید ہے انکے اچھے برتاو سے علاقے کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا، انہوں نے ہوٹل، گیسٹ ہاوسز، اور کیفے ٹیریا مالکا ن سے مناسب کرایہ، کھانے پینے، جنرل سٹوروں،دکانوں میں اشیائے خوردنوش کے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرنے کا سختی سے عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہرکی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاسیاحوں کے راہنمائی کیلئے داخلی راستوں پر معلوماتی پینا فلیکس چسپاں کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزمیڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سٹی پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے شہر کی خوبصورتی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے اس سلسلے میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری عملے کے ہمراہ کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں