ہڑپہ۔جھوٹی درخواستیں دے کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا گاؤں کے کئ دہائیوں سے تعینات چوکیدار گلیان مسیح کے بیٹے نوید کنول کے خلاف بھی اغواہ کی جھوٹی درخواست دے دی
قاسم بھٹی تھانہ ہڑپہ بطورِ رضا کار تھا جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کے خلاف جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں بنا کر درخواستیں گزار کر پیسے بٹورتا ہے ۔۔ نوید کنول
میں کئ دہائیوں سے گاؤں میں سرکاری طور پر چوکیدار تعینات ہوں سارا گاؤں میرے اور میرے بچوں کے کردار سے با خوبی ہیں واقف ہیں میرے بیٹے پر اغواہ کا الزام میرے خاندان کی کردار کشی اور بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں چوکیدار ۔۔گلیان مسیح۔
ساہیوال
ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) تفصیل کے مطابق چک نمبر190/9ALکے رہائشی نوید کنول ولد گلیان مسیح چوکیدار نے گاؤں کے معتبر شخصیات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کا رہائشی قاسم بھٹی نامی شخص جو پہلے تھانہ ہڑپہ میں رضا کار تھا نے لوگوں کے خلاف جھوٹی ہے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں بنا کر درخواستیں دے کر سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرکے روپے ہتھیانے کا وطیرہ بنا رکھا ہے میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں والد گاؤں کا چوکیداری کرتے ہیں کچھ عرصہ پہلے قاسم بھٹی نامی شخص کا اپنے رشتہ داروں سے احاطہ پر قبضہ کا کوئی معاملہ چل رہا جس کی بات چوکیدار ہونے کے ناطے میرے والد کی گواہی بھی لی گئ جو قاسم بھٹی وغیرہ کے خلاف تھی اسی بناء پر قاسم شگفتہ بی بی نامی خاتون کے ساتھ سازباز ہوکر میرے خلاف تھانہ ہڑپہ میں درخواست دائر کردی اور پولیس تھانہ ہڑپہ کو پریشرائز کرنے کے لئے شگفتہ بی بی کے کاندھے کا سہارا پریس کانفرنس کروادی جس میں شگفتہ بی بی کی طرف فرضی کہانی سنانے کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او پولیس تھانہ ہڑپہ اور تفتیشی افسر پرساز باز ہونے کے بے نیاد من گھڑت الزامات لگائے گئے اس موقع پر گاؤں کے معتبر شخصیات نے اس بےبنیاد الزام تراشی اور فرضی کہانی بنا کر چوکیدار کے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے گاؤں میں ایسا فتنہ تیار ہوگیا ہے جس نے گاؤں کا امن سکون داؤ پر لگا دیا ہے ہم ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلیٰ افسران کی قیادت میں انکوائری کمیٹی بنا کر اس معاملے کی صاف شفاف انکوائری کرائی جائے اور پولیس اور عوام الناس پر الزام لگا کر عزت نفس مجروح کرنے والے بلیک میل گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے