گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں کوئی شکایت نہیں سنوں گا سٹاف کی جانب سے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں تعاون کرونگا، تحصیل اورمیونسپل کارپوریشن گلگت کو عوامی فلاحی ادارہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز اپنے دفتر میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر گلگت مختار احمد کے قیادت میں ملنے والے دفتری سٹاف کے ساتھ تعریفی ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کا مقصد عوامی خدمت ہے اپنی ذمہ داریوں کو ہم احسن انداز میں ادا کریں توکوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں، دفتر ی امور کے انجام دہی میں سائلین کے کام نکالنے کیلئے ترجیح دیں، تاکہ دور درارزسے آنے والے شہری زحمت کا سامنا نہ کریں انہوں نے کہا کہ میرٹ اپنی ترجیح بنائیں، شہر ی مسائل کا احساس ذمہ داری کیساتھ کام کرنے میں ہے۔ اس سے قبل تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد نے ملاقات میں مجسٹریٹس اور دیگر دفتری سٹاف کا تعارف کرایا، بعد ازاں مجسٹریٹس اور سٹاف بنے فرد ا فردا ملاقات کی اور خدمات کے انجام دہی کے حوالے سے آگا ہ کیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے تحصیلدار کے ساتھ تحصیل آفس کا تفصیلی دورہ کیا اور تحصیل آفس کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ مجسٹریٹس اور فیلڈ ریونیو سٹاف سے دفتری کام کے سلسلے میں سوال و جواب کئے۔
