ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا منی ہسپتال غلہ منڈی کا دورہ

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا منی ہسپتال غلہ منڈی کا دورہ، ڈاکٹرز و سٹاف کا رجسٹر حاضری چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کی ہدایت کی، ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے منی ہسپتال غلہ منڈی کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے بہترین انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں