گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی صفائی آپریشنل پلان میں بہتری لائیں گے، مین شاہراہوں، گلی محلوں اور دفاتر کے صفائی کے بعد جمع ہونے والے کچہرے کو مین ڈمپ سائٹ لانے کیلئے احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کریں، وارڈز سطح پر صفائی یقینی بنانے کیلئے کمپنی کے ورکرز کو پہلے سے بہتر انداز میں کام کرنا ہے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے تمام وارڈز کی صفائی یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ منیجر ضلعی سطح پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہتربنانے کے پابند ہیں۔ صاف ستھراء شہر ہی گلگت کی خوبصورتی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے منگل کے روز گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجر سیف الدین شیخ کے جانب سے صفائی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی اولین مقصدہے اس مقصدکے حصول کیلئے میونسپل حدود، باب گلگت سے لیکر عثمان آباد بسین، قراقرم یونیورسٹی سے لیکر سکارکوئی تک صفائی آپریشنل پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ مین شاہراہوں کی صفائی میں کوئی کمزوری برداشت نہیں ہوگی، حکومت کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے شہر کی صفائی لازمی ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ منیجر سیف الدین شیخ اور مجاہد حسین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ورکنگ میں کامیابی کیلئے سپروائزرز اور سینٹری سٹاف کر کڑی نظر رکھیں اور روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ لیں تاکہ ماتحت عملے کی کارکردگی میں بہتری مجموعی ادارے کی، کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے گی انہوں نے کہا کہ، صفائی کے بعد جمع ہونے والے کچہرہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے احتیاط سے کام لیں، جگہ جگہ گاڑیوں سے کچہرہ گرنے کی شکایات آرہی ہیں اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے اس سے قبل ڈسٹرکٹ منیجر گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجر سیف الدین شیخ اور مجاہدحسین نے GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گلگت ورکنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر بھی موجود تھے۔
