کم وزنی پراٹھہ اورسرکاری نرخنامے سے زائد چائے کے پیسے وصول کرنے پر ہوٹل مالک پر 10 ہزار روپے جرمانہ اور24 گھنٹے کیلئے جیل کی سزا سنادی

Spread the love

گلگت (پ ر) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے ناقص صفائی، کم وزنی پراٹھہ اورسرکاری نرخنامے سے زائد چائے کے پیسے وصول کرنے پر ہوٹل مالک پر 10 ہزار روپے جرمانہ اور24 گھنٹے کیلئے جیل کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عوامی شکایت پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں اور ہوٹلوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں، دوران چھاپہ شہرکے نامی گرامی ہوٹل میں کریک ڈاون کے دوران کم وزنی پراٹھہ، روغنی نان، کچن کی ناقص صفائی، نرخنامہ سے زائد چائے کے پیسے وصول کرنے پر ہوٹل کو سیل کرتے ہوئے مالک کو سب دویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جس پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت منتقل کردیا، جہاں فوڈ انسپکٹر راشدقاسمی کے جانب تحریری مراسلے پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے جرم ثابت ہونے پر ہوٹل مالک پر 10 روپے جرمانہ اور 24 گھنٹہ کیلئے جیل کی سزا سنادی۔ اس موقع مجسٹریٹ نے کہا کہ کچھ پیسوں کی خاطر اس مہنگائی کے دور میں اپنے اوپر ظلم نہ کریں اورنہ ہمیں مجبور کریں، اللہ کا خوف کھائیں اور عوام پر رحم کریں جھوٹ بولنے اور ناب تول میں کمی اسلام میں حرام ہیں کم کھلائیں اپنے بچوں کو حلال کھلانے کی کوشش کریں تاکہ ہمارا معاشرہ اصلاح کی طرف نکل سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں