کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید سے کسان اتحاد کے دو رکنی وفد کی ملاقات

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید سے کسان اتحاد کے دو رکنی وفد کی ملاقات۔ کسانوں کو کھاد کے حوالے سے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔کھاد کی سپلائی میں پہلے سے بہتری آئی ہے، کمشنر ساہیوال۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید سے کسان اتحاد کے دو رکنی وفد نے کمشنر آفس ساہیوال میں ملاقات کی۔ وفد نے ان کو کسانوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کسانوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال میں کھاد کی سپلائی پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں انتظامیہ محکمہ زراعت کے ساتھ مل کراقدامات اٹھا رہی ہے۔ کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور بلیک میں فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور کسی کو کسان کا استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسانوں کو حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ ریٹ پر کھاد وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں