ڈپٹی کمشنر محمد خضرافضال چوہدری کی ہدایت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک،

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) ڈپٹی کمشنر محمد خضرافضال چوہدری کی ہدایت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک، جہاز گراونڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کا عمل تیز کردیا۔ پارکوں، گرین بیلٹس کے علاوہ چوکوں اور چوراہوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور چوراہوں کی صفائی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ ساہیوال شہر ہم سب کا ہے اور اس کی صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ کھلی جگہوں پر پھینکنے کی بجائے کوڑا دان میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی گلی محلے کی صفائی کا خیال رکھیں اور شہر کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں