ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد کے ہمراہ شہر میں مختلف جگہوں پر کھاد سیل پوائنٹس کا اچانک دورہ،

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد کے ہمراہ شہر میں مختلف جگہوں پر کھاد سیل پوائنٹس کا اچانک دورہ، سیل کی گئی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا اور کھاد کی تقسیم شفاف بنانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد کے ہمراہ شہرمیں کھاد کی مقررکردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے قائم کئے گئے سیل سنٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیل سنٹرز پر فروخت کی گئی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا اور ہدایت کی کہ کسانوں کو کھاد کی تقسیم میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے ایم جے سیل سنٹر کا دورہ کیا جہاں 150یوریا کھاد کی بوریاں سیل کی جا چکی تھیں اس کے علاوہ انہوں نے گلستان روڈ پر سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا جہاں اب تک 68 بوریاں سیل کی جا چکی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جی ٹی روڈ پر کھاد گوداموں کا بھی دورہ کیا اور گوداموں میں رکھی گئی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں