گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ آلودگی سے پاک گلگت شہر میری ترجیح ہے اس مقصد کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ آلودگی سے پاک گلگت شہر میری ترجیح ہے اس مقصد کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے گلگت شہر کے مصروف ترین شاہراہوں کی صفائی ترجیحات میں شامل ہے سٹی پارک، لاک جان سٹیڈئیم، ائیرپورٹ سائٹ، پبلک مقامات کی صفائی ستھرائی کا عمل تیز کردیا ہے ہماری کوشش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کیلئے صفائی کے عمل کو بہتر کیا جائے، سٹی پارک جوکہ کھیلوں کے سرگرمیوں کے ساتھ فیملی پارک کی بھی سہولت حاصل ہے سیرو تفریح کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ آمد ہوتی ہے فیملیز کیلئے دادی جواری پارک سب زیادہ موزوں ہے جہاں صرف خواتین اور چھوٹے بچوں کے علاوہ داخلہ ممنوع ہے میری ٹیم کی کوشش ہے کہ صاف ستھرا ماحول کے فراہمی کیلئے اقدامات تیز کریں اس سلسلے میں چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابدحسین میر کی نگرانی میں کام جاری ہے انکا کہنا تھا کہ گر میوں کے ایام میں مقامی و غیر مقامی شہر ی سیرو تفریح کیلئے گلگت کا رخ کرتے ہیں انہیں ایک اچھا ماحول دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کی کوششیں جاری ہیں واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی ہدایات پر سٹی پارک، لاک جان سٹیڈیئم اور گلگت کے مصروف ترین شاہراہوں کی صفائی آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے جوکہ چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر اور ڈسٹرکٹ منیجر گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیف الدین شیخ کی سرکردگی میں جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سینیٹری عملہ ہمہ وقت سرگرداں عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں