گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات الفا کنٹرول تحصیل آفس میں اپنی شکایات درج کردایں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی ہونگی۔ گلگت کے سادہ لوح عوام کو مہنگائی مافیاز کے پاتھوں لٹنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے جانب سے قیمتوں کے اتار چڑھاو کے سلسلے میں کوئی فیصلہ نہ کرے تب کوئی بھی دکاندار ازخود قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتا، انکا کہنا تھا کہ جوٹیال سے گھڑی باغ ٹرانسپورٹرز کے کرائیوں میں ازخود اضافے پر متعلقہ ادارہ کام کررہا ہے ان شاء اللہ بہتر فیصلہ ہوگا، عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے قیادت میں مصروف عمل ہے۔ عوام کااعتماد ہی ضلعی انتظامیہ کی کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
