گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تحصیلدا ر، سیکٹر مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں کہ شہرمیں غیر قانونی طور پر چاکنگ ہرگز اجازت نہ دی جایت سرکاری، نجی عمارتوں کے دیواروں، پبلک چوراہوں اور مختلف مقامات پر وال چاکنگ، رنگ برنگی پوسٹرز، پینا فیلکس، اور کسبی بھی تشہری مہم کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف سخت کاروائی کی جائے شہر کی خوبصورتی کسی صورت متاثر نہیں ہونی دی جائے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز مختلف کاروباری اور سماجی اداروں کے جانب سے شہرکے مختلف چوراہوں، پبلک مقامات اور سرکاری و نجی عمارتوں کے دیواروں پر چسپاں کئے جانے والے پمپلیٹس، پوسٹرز اور پینا فلیکس فوری طور پر ہٹاتے ہوئے رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس نے میونسپل فورس کے ذریعے جہاں جہا ں پوسٹرز اور پینا فلیکس چسپاں کئے گئے تھے ہٹادئے۔ اتحا د چوک سے لیکر اینایل آئی چوک، نسیم سینمابازار، ائیرپورٹ روڈ، کلمہ چوک ایریا، یاد گار بازار، خومر سمیت جوٹیال پائن اور بالا کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے وال چاکنگ اور پوسٹرز ہٹاکر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو رپورٹ کئے۔ واضح رہے SDM گلگت نے شہر میں کسی بھی قسم کی تشہری مہم، پینا فلیکس اور وال چاکنگ پر پابندی عائدکررکھی ہے آج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے
