ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے جس کے تدارک کے لئے ابھی سے کوششیں تیز کر دی جائیں اور ڈینگی سرویلنس ٹیمیں زیادہ دلجمعی سے گھر گھر جا کر ڈینگی لاروا تلف کریں اور اس کے لئے ڈینگی لاروا کی تلفی میں شہریوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے اور انہیں اس سلسلے میں آگہی فراہم کی جائے -وہ یہاں اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے -جس میں اے ڈی سی جنرل نعمان افضل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد اور اینٹمالوجسٹ عارفہ عاشق سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی -انہو ں نے محکمہ صحت کی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں اضافہ کریں خصوصا پارکوں،قبرستانوں،مارکیٹس اور دوسرے پبلک مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے -سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے بتایا کہ پچھلے ہفتے کے دوران ڈینگی کے 43مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے تاہم کوئی کنفرم مریض نہیں ہے – اینٹمالوجسٹ عارفہ عاشق نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 4روز میں 70251انڈ ور اور 12388آؤٹ ڈور سرگرمیوں کیں –
