ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: متحدہ عالمی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی امیر مفتی محمد نعیم المصطفی چشتی کی سربراہی میں متحدہ عالمی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہندوستان میں ہونے والی توہین ناموس رسالت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی پریذیڈنٹ شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خصوصی شرکت ۔ شیخ یاسر روف نےبھارت میں ہونے والے ناموس رسالت ﷺ پر حملہ کے خلاف مزمتی قرارداد پیش کی اور مزید کہا کہ جب تک تمام عالم اسلام یکجا ہو کر مذمت کے ساتھ ساتھ ملعون گستاخ ناموس رسالت ﷺ کی مرمت کا اہتمام نہیں کرتا تب تک یہ سلسلہ نہیں رکنا ۔یا رسول ﷺ ہماری جان مال عزت اولاد والدین اپ کی ناموس پے قربان ۔ اور یہی عشق رسول ﷺ کا تقاضہ ہے ۔ مزید جماعت اہلسنت پاکستان ،پاکستان سنی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، جمیعت علماء اسلام ،جمیعت طلبہ اسلام، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان کونسل آف چرچز، شیڈو وزارت برائے انسانی حقوق،تحریک جوانان پاکستان، ق لیگ ،اور تحریک لبیک پاکستان کے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان نے شمولیت کی اور سب نے بھرپور طریقے سے بھارت میں کی گئی گستاخی رسول کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ علامہ صاحبزادہ پیر محمد نعمان مصطفی چشتی نے خطبہ استقبالیہ میں بھرپور قرادا مذمت پیش کی جس پر سب شرکا نے تائید کی۔ آخر جگر گوشہ عالمی مبلغ اسلام علامہ صاحبزادہ مفتی پیر محمد حسان مصطفی چشتی نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا گستاخ رسول روئے زمین کا سب سے بدترین دہشت گرد ہے جس کی توبہ بھی قبول نہیں ۔انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ گستاخ رسول کی ایک ہی سزا ہے وہ صرف موت ہے وہ کافر ہو یا مسلمان خواہ کسی مذہب سے اس کا تعلق ہو واجب القتل ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کی طرف سے مجموعی طور پرحکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ہندوستان سے تجارتی بائیکاٹ کیا جائےاور بھرپور طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے آخر میں عالم اسلام ۔ پاکستان اور پاکستان کی ایجنسییوں و سیکورٹی اداروں کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
