ڈپٹی کمشنر خضرافضال چوہدری کا رورل ہیلتھ سنٹرنورشاہ کا اچانک دورہ

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر خضرافضال چوہدری کا رورل ہیلتھ سنٹرنورشاہ کا اچانک دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ، رورل ہیلتھ سنٹر پر آنے والے مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے رورل ہیلتھ سنٹر نورشاہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹر پر سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ادویات کی ریکارڈ اور ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رورل ہیلتھ سنٹر پر آنے والے مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں