جوٹیال نالے میں حفاظتی بند کی تعمیر معیاری اور کام میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے،کیپٹن (ر) اریب احمد مختار

Spread the love

گلگت (پ ر) جوٹیال نالے میں حفاظتی بند کی تعمیر معیاری اور کام میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے، بند کی تعمیر سے نالے کے آس پاس اور متصل آبادی والوں کو محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور تعمیرات عامہ کے آفیسران بند کی تعمیر کیلئے صلح مشورہ کرکے عمائدین کو اعتماد میں لیں۔ ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے جمعہ کے روز، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، مجسٹریٹ محمد رشید، سیکٹر مجسٹریٹس، ریونیو فیلڈ سٹاف، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعمیرات کے آفیسران کے ہمراہ جوٹیال نالے میں حفاظتی بند کے تعمیر کیلئے سائٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بند باندھنے کا مقصد نالے کے سیلابی پانی کے ممکنہ نقصان سے آبادی کو محفوظ بنانا ہے حفاظتی بند کی تعمیر میں تاخیر اور کام میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے، ناقص مٹیرئیل کے استعمال نہ کریں اور بند کا تعمیراتی کام مقررہ وقت میں مکمل کریں جبکہ بند کی تعمیر یقینی بنانے کیلئے آبادی والوں کو اعتماد میں لیں۔اس سے قبل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعمیرات کے عامہ کے آفیسران نے حفاظتی بند کے تعمیر کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا۔ آفیسران نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے بند کی تعمیر کیلئے کاغذی کاروائی مکمل ہے اب تعمیرات کیلئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون چاہیے، اسسٹنٹ کمشنر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے ریونیو فیلڈ سٹاف نے جوٹیال نالے پر حفاظتی بند کے تعمیر کیلئے پیمائش بھی مکمل کرلی۔ یاد رہے گزشتہ سال جوٹیال نالے پر برساتی ریلے نے آس پاس آبادیوں کو نقصان پہنچادیا تھا جس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی بند کی تعمیرپر کام شروع کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں