گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی یعنی بیوٹیفیکیشن آف دی سٹی کے مقصد کے حصول کیلئے بلدیہ عظمیٰ نے کام تیز کردیا ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی یعنی بیوٹیفیکیشن آف دی سٹی کے مقصد کے حصول کیلئے بلدیہ عظمیٰ نے کام تیز کردیا ہے، شہر کے مختلف چوراہوں، پبلک مقامات، کھیل و تفریح کے مقامات کی ازسر نوع تزئیں و آرائش کیلئے تعمیرات کا آغاز کردیا ہے بیوٹیفیکیشن آف دی سٹی(شہر کی خوبصورتی) کے سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے خصوصی راہنمائی میں کام کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے مختلف چوراہوں کو پر کشش بنانے پر کام جاری ہے اور سٹی پارک او ر جنرل بس سٹینڈ جوٹیال میں عوامی مطالبات کی روشنی میں ڈیڑھ درجن کے قریب بیت الخلا کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ان شاء اللہ نئے مالی سال میں اس اہم منصوبے پر کا م شروع کردیا جائے گا چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ نے بتا یا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ گلگت شہریوں کو مثبت سیرو تفریح کے سہولیات دینے کیلئے اقدامات میں تیزی لارہی ہیں، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (r) اریب احمد مختار کے قیادت میں بلدیہ عظمیٰ اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ، خوبصورت گلگت کیلئے صفائی ستھرائی کے عمل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوامی خدمت کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں سرگرداں عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں