ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضا ل چوہدری نے اچانک ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضا ل چوہدری نے اچانک ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا -انہوں نے صفائی کی صورتحال ،ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی -سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتا ق سپرا بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں ادویات کی مفت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے -ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی اولین ترجیح مریضوں کی خدمت ہونی چاہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں