ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:
توحید رسالت کا نعرہ دنیا میں لگانے نکلے ہیں
فاران کی چوٹی کا نغمہ پھر پھر میں سنانے نکلے ہیں
قرآن کی دولت سینوں میں سنت کا پھریرا ہاتھوں میں
گل ہائے صداقت کی خوشبو دل دل میں بسانے نکلے ہیں
جنہیں آتا ہی نہیں یہ فرق کرنا اللہ کے اپنوں اورغیروں میں
ایسی پھانسی کو فاسق فاجر سوچوں کو سولی پہ چڑھانے نکلے ہیں
کانٹوں کو کاٹنے کا کہہ کر پھولوں پر حملہ جو کرتا ہے ایسے ظالم مالی کو گلشن سے بھگانے نکلے ہیں
جی ہاں گزشتہ دنوں بی جے پی کی رکن نے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جس کے خلاف پاکستان بھر کی طرح ہڑپہ میں بھی تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قاری محمد محسن زیدی محمد فخر زمان سیالوی محمد تنویر فریدی مظہر اسماعیل اشتیاق صاحب محمد سلیم سعیدی اور محمد شہزاد فریدی نے کہا کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا بھارت میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت واقعہ پر سرکاری سطح پر معافی۔مانگے اور ملعون گستاخ کے خلاف قانونی کاروائی کرے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اہلیان ہڑپہ حکمران پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے توہین رسالت کی نا صرف۔پر زور مذمت کرتے ہیں بلکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے حرمت رسول ہماری زندگی اور آخرت ہمارا جینا مرنا۔اور حرمت رسول کے لئے جان دینا مسلمان کے لئے اعزاز کی بات ہے عاشقان رسول کی فلک شگاف نعروں لبیک یارسول اللہ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے سے گونجتی ہوئی ریلی مین چوک ہڑپہ اسٹیشن سے شروع ہو کر نائی والا چوک بائی پاس ہڑپہ پر اختتام پذیر ہوئی