ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا اور بریفنگ لی،انہوں نے کارپوریشن کےعملہ کو ہدایت کی کہ شہر بھر کی صفائی اور عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے۔ انہوں نے سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی کی فوری نکاسی،خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور مین ہولز پر کور لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں انہوں نے ہائی سٹریٹ، فتح شیر روڈ، طارق بن زیاد کالونی، بلال کالونی، بھٹونگر روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور اور جوگی چوک کا بھی دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کےعملہ سے ڈیوٹی اوقات بارے بھی معلومات لیں۔ زیر تعمیر فتح شیر روڈ پر انہوں نے کام کے معیار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے بھٹو نگر روڈ قائم کھاد سیل پوائنٹ اور ایل بی ڈی سی پارک میں جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے جوگی چوک لاری اڈہ کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہو ں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
