گلگت میں بین المذہبی ہم آہنگی کانفرس اور پہلی مرتبہ عالمی باکسنگ کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ گلگت میں بین المذہبی ہم آہنگی کانفرس اور پہلی مرتبہ عالمی باکسنگ کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد سے علاقے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی وہا ں پر عالمی سطح پر 11 ملکی باکسنگ مقابلوں کامنعقد ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے گلگت بلتستان کا نام عالمی سطح پر ایک خوبصورت علاقے کے طور پر لیا جائے گا جس سے بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ بحیثیت ایڈ منسٹریٹر گلگت شہر عالمی باکسنگ کا کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ عالمی کھیلوں کا مقابلہ علاقے کیلئے نیک شگون ہے، یہاں مختلف مقامی وغیر مقامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقادسے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دیکھانے کے مواقع پیدا ہونگے۔ ایشئین باکسنگ چمپئین عثمان وزیر اور انکے ساتھیوں کو گلگت انتظامیہ خراج تحسین پیش کرتی ہے جوٹیال لالک جان عوامی توجہ مرکز بنا ہوا ہے انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے عالمی باکنسگ مقابلوں کیلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشنل پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے گلگت کے شہریوں سے کہا کہ پرامن اور مہذب شہریوں کی طرح ٹورنامنٹ میں شرکت کریں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ تاکہ واپسی پرمثبت یادیں لیکر رخصت ہوسکیں۔ گلگت بلتستان کی خوبصورتی دنیا میں مثال نہیں ملتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سونے پہ سہاگہ ہے ضلعی انتظامیہ بین الاقومی باکسنگ کے کھلاڑیوں جانب سے گلگت میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ عالمی باکسنگ کے مقابلے جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں