گلگت فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے ناقص صفائی، باسی اور مہنگے کھانے فروخت کرنے پر نصف درجن ہوٹلوں پر جرمانے عائد

Spread the love

گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ کا کریک ڈاون ناقص صفائی، باسی اور مہنگے کھانے فروخت کرنے پر نصف درجن ہوٹلوں پر جرمانے عائد کردئے۔جبکہ محتاط رہنے کیلئے موقع پر ایک درجن سے زائد ہوٹل مالکان کو نوٹسز جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون 06 ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے اور دو درجن سے زائد ہوٹل مالکان کو اصلاح و احوال کیلئے قانونی نوٹسز جادی کئے۔ انہو ں نے موقع پر حکم دیا کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنے ہوٹلوں کی کچن کی حالت بہتر کریں، ناقص صفائی سخت کاروائی ہوگی جبکہ زائد منافع خوری پر بھی پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تاجروں، ہوٹل مالکان، ٹریڈرز، جنرل سٹور مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ خو ساختہ مہنگائی سے اجتناب کریں۔ سرکاری نرخناموں کیخلاف ورزی پر سخت کاروائی جاری رہے گی۔انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اپنی شکایات کو الفاکنٹرول روم نمبر 05811-920724 اور ترجمان کے سیل نمبر 03555554145پراپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں