گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ سٹی پارک کی تزیں و آرائش پرکا م تیز کیا جائے معیاری کام کے ذریعے سٹی پارک کو عوام کیلئے پرکشش بنایاجائے، عوام کی دلچسپی اور سیرو تفریح کیلئے آنے والے شہریو ں کو سٹی پارک میں بہترین ماحول ملے گا اوردلچسپی کا باعث بنے گا یہ باتیں بدھ کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے ہمراہ سٹی پارک میں جاری تزیں و آرائش اور مرمتی کام کے معائینہ کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سٹی پارک کو گلگت کے عوام بالخصوص خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے دلچسپی کا باعث بنے گا انہوں نے کہاکہ سٹی پارک کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے کرکٹ، فٹ بال، اور سیرو تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے الگ الگ پورشن بنادئے گئے ہیں جس سے ایک ہی جگہ پر تین اہم مواقع فراہم کردئے ہیں جس سے مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بڑی مددملے گی۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابدحسین میر نے سٹی پارک میں جاری تزیں و آرائش اور مرمتی کام کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔عابدحسین میر کا کہناتھا کہ سٹی پارک کو ہم گلگت بلتستان کیلئے ایک جدید اور خوبصورت ماڈل بنادیں گے عوام کو صحیح معنوں میں سٹی پارک میں بہترین سہولیات ملیں گی سٹی پارک میں جلد بیت الخلاکیلئے کام کا آغاز ہوگا، پارک میں بیت الخلا کی سہولت ملنے سے سیروتفریح کیلئے آنے والے خواتین و حضرات کیلئے اہم سہولت ملے گی۔ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے سٹی پارک میں جاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیے۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی دلچسپی پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے سٹی پارک کی جدید انداز میں تزیں وآرائش کیلئے احکامات دئے ہیں سٹی پارک میں جاری تزیں و آرائش کا کام اس سلسلے کی کڑی ہے
