گلگت (پ ر)دفعہ 144 خلاف ورزی،خالصہ سرکار اراضی پر تعمیراتی کام، فیض آباد نومل کے نصف درجن افراد گرفتار، KIU تھانہ حوالات پہنچادئے گئے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز AC / SDM گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سیکٹرمجسٹریٹ شیر باز علی نے نکے آئی یوتھانہ پولیس جوانوں کے ہمراہ نومل فیض آباد (چھلمس داس) خالصہ سرکار اراضی پر کام کرنے والے 06 افراد کو گرفتارکرکے قراقرم یونیورسٹی کے تھانہ حوالات میں بند کرادیا، ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت اور خالصہ سرکاری اراضی پر کام کرکے دفعہ144 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے حدود میں کسی بھی جگہ خالصہ سرکار اضی پر تعمیراتی، پتھر بنانے، بجری بنانے، ریت نکالنے اور شجر کاری جیسے کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے SDM گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں قانون کیخلاف ورزی نہ کریں، خالصہ سرکاری اراضی پر کام کرنا جرم ہے لہذا احتیاط کریں۔ انتظامیہ آپ کی خدمت کیلئے ہے
