ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو کا ہڑپہ کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ، انہوں نے پٹرول پمپس پر ریٹ کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل کے پیمانے بھی چیک کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام صارفین کو سٹاک کی موجودگی کے باوجود پٹرول فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرنیوالے اور منافع خوری کی غرض سے پٹرول اور ڈیزل کے سٹاک روکنے والے پٹرول پمپس کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عام صارفین کی سہولت اور آسانی سب سے مقدم ہے اور جو پٹرول پمپ مالکان جو مقررہ نرخوں پر صارفین کو پورے پیمانے کیساتھ ڈیزل، پٹرول فراہم کر رہے ہیں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے تمام پٹرول پمپس پرحفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے کسان اتحاد کے نمائندگان اور کسان کنوینشن سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر یوریا کھاد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب کسان خوشحال ہو گا۔
